*🍥نماز جنازہ کا مکمل طریقہ کیا ہے*🍥
*السلام علیکم حضرات نماز جنازہ کا مکمل طریقہ بتادیں بہت جلدی حضرت مہربانی ہوگی*
https://t.me/joinchat/AAAAAEVtBT2KhLKC3TwskA
*🌹سائل حافظ مبارک حسین برائچ شریف*🌹
ـــــــــــــــــــ🌸🔮🌸ــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب ھوالموافق للحق والصواب ⇩*
نماز جنازہ فرض کفایہ ہے، اگر بعض لوگوں نے پڑھ لی تو سب سے فرض ساقط ہو جائے گا لیکن اگر کسی نے بھی نہ پڑھی تو سب گنہگار ہوں گے۔ اس کے ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ امام میت کے سینے کے سامنے کھڑا ہو۔ اگر میت بالغ ہو تو اس کی دعائے مغفرت کا ارادہ کرے اور اگر میت نابالغ ہو تو اسے اپنی طرف،اَجر و ذخیر اور شفاعت کرنے والا اور مقبولِ شفاعت بنانے کا ارادہ کرے۔ اس کے بعد نماز جنازہ کا فریضہ ادا کرنےکی نیت اِس طرح کرے :
نیت کہ میں نے اِس نماز جنازہ کی فرضِ " ثنا "واسطے ﷲ تعالیٰ کے، درود شریف واسطے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے، دعا واسطے اس میت کے، منہ میرا طرف کعبہ شریف کے ( اور مقتدی اتنا اور کہے ) پیچھے اِس امام کے۔ پھر رفع یدین کے ساتھ تکبیر تحریمہ کہہ کے زیرِ ناف کے نیچے ہاتھ باندھ لے اور یہ ثنا پڑھے :
*سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَجَلَّ ثَنَاءُ کَ وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.*
پھر بغیر ہاتھ اٹھائے دوسری تکبیر کہے اور یہ درود شریف پڑھے :
*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ وَسَلَّمْتَ وَبَارَکْتَ وَرَحِمْتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.*
پھر بغیر ہاتھ اٹھائے تیسری تکبیر کہے اور میت اور تمام مسلمانوں کے لیے دعائے مغفرت کرے۔ بالغ مرد و عورت دونوں کی نمازِ جنازہ کے لیے یہ دعا پڑھے :
*اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيْرِنَا وَکَبِيْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا. اَللّٰهُمَّ مَنْ اَحْيَيْتَه مِنَّا فَاَحْيِه عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَه مِنَّا فَتَوَفَّه عَلَی الإِيْمَانِ.*
یا اللہ ! تو ہمارے زندوں کو بخش اور ہمارے مردوں کو، اور ہمارے حاضر شخصوں کو اور ہمارے غائب لوگوں کو اور ہمارے چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو اور ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو۔ یا اللہ ! تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے تو اس کو اسلام پر زندہ رکھے اور جس کو ہم میں سے موت دے اس کو ایمان پر موت دے۔‘
‘اگر نابالغ لڑکے کا جنازہ ہو تو یہ دعاپڑھے :
*اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطاً وَّاجْعَلْهُ لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَاجْعَلْهُ لَنَا شَافِعًا وَّ مُشَفَّعًا.*
اے اللہ ! اس بچہ کو ہمارے لیے منزل پر آگے پہنچانے والا بنا، اسے ہمارے لیے باعثِ اجر اور آخرت کا ذخیرہ بنا، اوراسے ہمارےحق میں شفاعت کرنے والا اور مقبولِ شفاعت بنا
🎁نابالغ لڑکی کا جنازہ ہو تو یہ دعا پڑھے :
*اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهَا لَنَا فَرَطاً وَّ اجْعَلْهَا لَنَا اَجْرًا وَّ ذُخْرًا وَّ اجْعَلْهَا لَنَا شَافِعَةً وَّ مُشَفَّعَةً*
اے اللہ ! اس بچی کو ہمارے لیے منزل پر آگے پہنچانے والا بنا، اسے ہمارے لیے باعثِ اجر اور آخرت کا ذخیرہ بنا، اور اسے ہمارے حق میں شفاعت کرنے والا اور مقبولِ شفاعت بنا اگر کسی کو ان دعاؤں میں سے کوئی دعا یاد نہ ہو تو یہ دعا پڑھ لینی چاہیے :
*اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلِوَالِدَيْنَا وَ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ*
اے اللہ! تو ہمیں ہمارے والدین اور تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دے
‘‘اگر یہ دعا بھی یاد نہ ہو تو جو دعایاد ہو وہی پڑھ سکتا ہے۔پھر چوتھی تکبیر بغیر ہاتھ اٹھائےکہے اس کے بعد دونوں ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیر دے
*( 📕بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم جنازہ کابیان) *
*🍥واللہ اعلم ورسولہ*🍥
ـــــــــــــــــ🌸🔮🌸ــــــــــــــــــ
*📝 ازقلـــم محمـــد ایـــوب رضاخان یار علوی*
*فیضـان غوث وخواجہ گروپ ایڈ کے لئے*👇
📞+917800878771
ـــــــــــــــــ🌸🔮🌸ــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*
ــــــــــــــــ🌸🔮🌸ــــــــــــــــ